اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں جب بھی کوئی پاکستانی ملک کا نام روشن کرتا ہے اپنے کسی کارنامہ سے تو دل خوشی سے جھوم اٹھتا ہے۔ آج کے تیز ترین دور میں دنیا سے کوئی چیز چھپی نہیں ،دنیا میں لوگ اکثر اپنی کسی نہ کسی خوبی یا خامی کی وجہ سے مشہور ہو جاتے ہیں ۔
ویسے ہی آج کل خیبر ایجنسی کاایک کسان کا بیٹا شفیق آفریدی تیزی سے اپنے طویل القامت قد کی وجہ سے ہر کسی کی زبان پر ہے ۔یہ نوجوان 15سال کا ہے اور درجہ چہارم کا طالب علم ہے اور سکول میں بھی سب کی وجہ کا مرکز بنا رہتا ہے۔شفیق آفریدی کو باسکٹ بال کھیلنے کا شوق ہے اگر یہ نوجوان عالمی معیار پر کھیلے تو فی الفور دنیا کا دوسرا طویل القامت پلےئر بن سکتا ہے۔فاٹا کے اس نوجوان کا پاکستان میں طویل القامت افراد میں پانچواں نمبر ہے جبکہ دنیا کے قد آور افراد میں شامل ہے۔شفیق آفریدی کا دراز قد اسکو تمام لوگوں میں نمایاں کرتا ہے۔اس کا قد 7 فٹ 6انچ اور کم عمر ہونے کے باعث مزید بڑھ سکتا ہے۔