پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’چھپڑ پھاڑ کر دولت ایسے ملتی ہے ‘‘

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)ایک فرانسیسی شخص کو اپنے رشتے دار کی جانب سے ترکی میں ملنے والے گھر سے 100 کلو سونا ملا ہے جسے فرنیچر میں چھپایا گیا تھا۔اس نامعلوم شخص کو سونے کے چمکتے ٹکڑے فرنیچر، ململ کے کپڑوں اور باتھ روم سمیت گھر کی مختلف جگہوں سے ملے۔نیلامی کرنے والے نکولس فائرفورٹ نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ سونے کے 5000 ٹکڑے تھے، 12 کلو سونے کی دو سلاخیں تھیں اور ایک کلو سونے کے چھوٹے چھوٹے ٹکرے تھے۔اس خزانے کی مالیت کا اندازہ 30 لاکھ 70 ہزار ڈالر لگایا گیا ہے۔نکولس فائرفورٹ نے کہاکہ سونا اس قدر مہارت سے چھپایا گیا تھا کہ انھیں بالکل دکھائی نہیں دیا۔
سونے کے سکے اور ٹکڑے تب نظر آئے جب نئے مالک نے چیزوں کو اِدھر اْدھر ہلانا جلانا شروع کیا۔ابتدا میں انھیں ایک صندوق ملا جس میں سونے کے سکے چھپائے گئے تھے اور اسے فرنیچر کے اندر رکھا گیا تھا۔انھیں اس کے بعد وسکی کی بوتلوں کا ایک ڈبا ملا جس میں نہایت مہارت سے سونا چھپایا گیا تھا۔سب سے آخر میں اس گھر میں آنے والے نئے مالک نے سونے کی سلاخیں اور ٹکڑے دیکھے۔اس کے بعد انھوں نے اپنے وکیل اور اس سارے خزانے کا حساب لگانے کے لیے ایک شخص کو بلا لیا۔
اس گھر کے پہلے مالک کے سامان سے ملنے والے سرٹیفیکیٹس کے مطابق یہ سونا 1950 سے 1960 کے دوران خریدا گیا تھا۔تاہم مقامی اخبارجس نے سب سے پہلے یہ خبر دی کا کہنا تھا کہ اس خوشی کے ساتھ ساتھ نئے مالک کو صدمہ بھی پہنچ سکتا ہے، اور وہ یوں کہ اگر اس مکان کے اصل مالک نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے تھے تو پھر انھیں اس خزانے پر 45 فیصد وراثتی ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…