پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گالیاں کون زیادہ دیتاہے؟ مرد یا خواتین؟برطانوی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں حیرت انگیزانکشافات

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)ایک برطانوی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ خواتین مردوں سے زیادہ گالیاں دیتی ہیں،مرد ہر 10 لاکھ الفاظ کے دوران گالی کیلئے انگریز ی کا حرف ایف 540 بار بولتے ہیں، مگر اتنے ہی الفاظ کے بعد خواتین گالی کیلئے ایف لفظ کا استعمال 546 بار کرتی ہیں۔

برطانوی تحقیقاتی ادارے اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ کونسل نے برطانوی یونیورسٹی لنکاشائر اور کیمبرج یونیورسٹی پریس کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق گزشتہ 20سال کے دوران خواتین مردوں کے مقابلے میں گالی کے لیے انگریزی کا لفظ ایف مردوں سے زیادہ استعمال کرتی ہیں۔سروے کے لیے 376 افراد سے کئی گھنٹوں تک گفتگو کی گئی، گفتگو کے بعد رضاکاروں کی جانب سے بولے جانے والے الفاظ کا تجزیہ کیا گیا تو پتہ چلا مرد ہر 10 لاکھ الفاظ کے دوران گالی کے لیے انگریز ی کا حرف ایف 540 بار بولتے ہیں، مگر اتنے ہی الفاظ کے بعد خواتین گالی کے لیے ایف لفظ کا استعمال 546 بار کرتی ہیں۔

برطانوی اخبار میں چھپنے والی سروے رپورٹ کے مطابق تحقیق کرنے والے ادارے کے پاس انگریزی زبان میں تبدیلیوں پر سروے کے لیے لاکھوں الفاظ کا ذخیرہ موجود ہے، جس پر مزید تحقیق جاری ہے، مکمل تحقیق 2018 میں شائع کی جائے گی، مگر تحقیق سے چند دلچسپ نتائج افشاں کیے گئے ہیں۔برطانوی تحقیقاتی ادارے اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ کونسل کے پروفیسر ٹونی مکنری کے مطابق گالیوں کے لیے انگریزی لفظ ایف کا استعمال مردوں کی جانب سے 80دہائی میں خواتین پر رعب دکھانے کے لیے شروع کیا گیا، وقت گزرنے کے ساتھ مرد اس دوڑ میں پیچھے رہ گئے اور اب خواتین ایف لفظ کا استعمال زیادہ کرتی ہیں۔برطانوی تحقیقاتی ادارہ انگریزی زبان میں بدلتے رجحانات اور انگریزی زبان کے لفظوں کے غلط استعمال سمیت زبان کے انداز و بیان کے حوالے سے تحقیق کر رہا ہے ،جس میں یونیورسٹیز کی خدمات بھی لی جا رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…