منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

’’دنیا کے امیرترین انسان’’ بل گیٹس‘‘ کس چیز سے سب سے زیادہ ڈرتے ہیں ؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016 |

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا کہ انہیں شارک مچھلیوں سے ڈر نہیں لگتا البتہ وہ مچھر سے سب سے زیادہ خوفزدہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی نے اپنے حالیہ بلاگ میں انکشاف کیا ہے کہ ’’مجھے شارک مچھلی سے ڈر نہیں لگتا البتہ میں جس سے سب سے زیادہ خوف زدہ ہوں وہ شے مچھر ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ’’اگر موازنہ کیا جائے تو شارک مچھلی دیگر چھوٹی چیزوں کے مقابلے میں خوفزدہ کرنے والی شے نہیں لگتی‘‘۔اس پوسٹ میں انہوں نے سال 2015 میں جانوروں کی ہلاکتوں سے متعلق ایک تفصیلی چارٹ بھی شائع کیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ پورے سال کے دوران دنیا بھر کے سمندروں میں بسنے والی صرف 6 شارک مچھلیاں ہلاک ہوئی جبکہ مچھروں نے 8 لاکھ 30 ہزار افراد کی جانیں لیں۔بل گیٹس کا کہنا ہے کہ ’’مچھر ایک ہائپو ڈرمک سوئی کی طرح ہے جو جسم کو بیماریوں سے بچانے والے میکنزم کو بائی پاس کر کے پٹھوں اور گوشت کو بائی پاس کر کے امراض پیدا کرتا ہے، جس کے نتیجے میں جسم میں مختلف بیماریاں پیدا ہوتی ہیں‘‘۔مائیکرو سافٹ کے بانی نے اپنے بلاگ میں مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کے حوالے سے فہرست شائع کی ہے جن میں ڈینگی، زرد بخار، زکا اور سب سے خطرناک بیماری ملیریا شامل ہے۔
ملیریا کے بڑھتے ہوئے وائرس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ ’’یہ ممکنہ طور پر انسانی تاریخ کی سب سے اہم بیماری ہے جسے عام طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’میرے خیال میں یہ ننھے مچھر جنہیں ہم ایک ہاتھ سے مار دیتے ہیں یہ دراصل بہت طاقت ور ہیں کیونکہ مچھر کسی بھی چیز کے مقابلے میں سب سے زیادہ انسانی جانوں کو ختم کرنے کا سبب بن چکے ہیں‘‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…