پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

‘دنیا کا خوش قسمت ترین شخص’

datetime 22  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوزڈیسک) تصور کریں کہ آپ سڑک سے گزر رہے ہو اور اچانک اوپر سے شیشے کی بہت بڑا چادر آپ کے پیروں میں آگرے تو کیا حال ہوگا؟ یقیناً کانپ کر رہ جائیں گے۔تو ایسا ہی دلچسپ یا حیرت انگیز واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا جہاں ایک شخص کرشماتی طور پر شیشے کی چادر سے ٹکرا کر مرنے سے بال بال بچ گیا۔کسی نامعلوم سعودی شہر کی یوٹیوب پر دھوم مچانے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ یہ شخص پیدل جارہا ہوتا ہے کہ اچانک روک کر اپنے جوتے سے چپک جانے والی کسی چیز کو پھینکنے کے رک جاتا ہے۔اور چند لمحات کا روکنا اس کی زندگی بچانے کا سبب بن جاتا ہے کیونکہ کچھ سیکنڈ بعد شیشے کی ایک چادر اوپر سے سیدھی زمین پر پیروں کے پاس آگرتی ہے۔جب یہ چادر زمین پر گر رہی تھی تو یہ شخص اس سے مکمل طور پر ناواقف تھا اور وہ اپنی ہی دھن میں چلتا چلا جارہا تھا کہ شیشہ اس کے پہلو سے ہوتا ہوا پیروں کے پاس گرگیا۔اس واقعے کے بعد تو اسے کچھ سمجھ ہی نہیں آیا کہ یہ کیا ہوا ہے اور وہ واپس مڑ کر چلا گیا۔ویڈیو سے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ شیشہ زمین پر گرا کیسے، کیا مزدور اوپر کام کررہے تھے یا وہ کھڑکی کے فریم میں صحیح نصب نہ ہونے کی وجہ سے نیچے گرا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…