ٹوکیو(نیوز ڈیسک)روتے ہوئے بچوں کو خاموش کرانے کے لئے لوگوں کو عجیب و غریب حرکتیں کرتے توآپ نے دیکھا تھا، لیکن جاپان کے شہرٹوکیو میں ایک ایسا دلچسپ مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں بچوں کو خاص طور سے ر±لایا جاتا ہے۔اس مقابلے کی روایت کے مطابق دوپہلوان ننھے منے بچوں کو گود میں ا±ٹھا کر فضا میں بلند کرکے ڈراتے ہیں جس کے بعد ایک ریفری بچوں کے رونے کا مقابلہ کرواتا ہے۔ایک سال سے کم عمر کے بچوں کے درمیان کئے جانے والے اس انوکھے مقابلے میں جو بچہ جتنی زیادہ بلند آواز اوردیر تک روتا ہے اسے فاتح قرار دیا جاتاہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں