پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

وہ ملک جہاں شادی کے بعد 3 روز تک دلہا دلہن کو باتھ روم استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوتی ،خطر ناک رسم

datetime 10  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ (نیوز ڈیسک) ایشیاءکے سب سے بڑے جزیرے بورنیوکے شمال مشرقی حصے میں رہنے والے تیدونگ قبائل میں شادی کی ایک ایسی رسم پائی جاتی ہے کہ جس پر یقین کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ تقریباً ناممکن ہے۔ یہ قبائل گھنے جنگلات میں بسے چھوٹے چھوٹے دیہاتوں میں رہتے ہیں اور گزر اوقات کے لئے اپنے قدیم اور روایتی طریقوں کے مطابق کاشتکاری کرتے ہیں۔ یوں تو ان کی اکثر رسوم ہی جدید دنیا سے بہت مختلف ہیں لیکن شادی کے فوراً بعد دولہا دلہن پر بیت الخلاءکا استعمال تین دن کے لئے مکمل طور پر ممنوع قرار دینا ایک ایسی رسم ہے جس کی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی۔ شادی کی رسوم مکمل ہوتے ہی گھر میں موجود بیت الخلاءپر پہرہ بٹھا دیا جاتا ہے اور اس بات کا بھی خیال رکھا جاتا ہے کہ نیا جوڑا رفع حاجت کے لئے کہیں باہر بھی نہ جاسکے۔ تین دنوں کے دوران دولہا دلہن کو نہایت قلیل مقدار میں کھانا پانی دیا جاتا ہے تاکہ وہ صبر آزما چیلنج کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوسکیں۔ چوتھے دن کا آغاز ہونے پر مصیبت کے مارے جوڑے کو دردناک صورتحال سے نجات پانے کی اجازت دی جاتی ہے۔ مقامی لوگ اس رسم کو نئے جوڑے کے مستقبل کے لئے خوش قسمتی، خوشحالی اور کامیابی کی ضمانت قرار دیتے ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…