جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ایئرمالٹا کا اپنے پائلٹ اور ایئرہوسٹس کو شادی کا انوکھا فضائی تحفہ

datetime 10  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالٹا(نیوز ڈیسک) شادی کے خوبصورت لمحات کو یاد گاربنانے کی خواہش میں بہت سے لوگ کچھ ایسا غیر معمولی کام کر گزرتے ہیں جسے دیکھ کر سب حیران رہ جائیں ایسا ہی کچھ ہوا یورپی ملک مالٹا میں جہاں پائلٹ کی شادی پر خصوصی رومانس پرواز کو اس طرح اڑان بھروائی گئی کہ اس سے فضا میں 2 دلوں کی تصویر بن گئی۔

ایئر مالٹا کے پائلٹ اور ائیر ہوسٹس کی کئی سال کی محبت جب شادی کے خوبصورت انجام کو پہنچی تو ان حسین لمحات کو یادگار بنانے کے لیے ایئرمالٹا نے نوبیاہتا جوڑے کو تحفہ دیا جس میں خصوصی رومانس پرواز کا اہتمام کیا گیا جب کہ پرواز میں جوڑے کے ساتھ ان کے اہل خانہ اور دوستوں کو بھی شامل
کیا گیا۔

مزید پڑھئے:انوکھے طریقے سے اپنا فرنیچر خود اُگائیں

ایئرمالٹا کی یہ خصوصی رومانس پرواز جب بحیرہ روم پر موجود تھی تو پائلٹ نےطیارےکوغیر معمولی انداز میں مہارت سے کچھ اس طرح گھمایا کہ 2 دلوں کی تصویر فضا میں نمودار ہوگئی جسے دیکھ کر دُلہا اوردُلہن سمیت سب ہی لوگ خوشگوار حیرت میں ڈوب گئے۔

ایئر مالٹا کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کے ایک پائلٹ اور ائیر ہوسٹس کی شادی ایک روز قبل ایئر پورٹ پر ہی کی گئی اور انتظامیہ نے ان کے لیے خصوصی پرواز کا اہتمام کیا جو اس جوڑے سمیت ان کے اہل خانہ اور دوستوں کو سفر پر لے گئی جہاں انہیں سسلی اور ماونٹ ایٹنا کی سیر کرائی گئی اور ان لمحات کو یادگار بنایا گیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…