ٹوکیو ( نیوزڈیسک) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سینکڑوں ڈولفن مچھلیاں ساحل سمندر پر ریت میں پھنس گئیں۔ ڈولفنز کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔علاقے اِباراکی میں لوگ سینکڑوں ڈولفنز کو ساحل سمندر پر دیکھ کر حیران رہ گئے۔ ان میں بہت سے مچھلیاں کافی دیر تک پانی سے باہر رہنے کے باعث کمزور ہو چکی تھی۔ پویس اور کوسٹ گارڈ نے مچھلیوں کو دوبارہ سمندر میں لے جانے کیلئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈولفنز کی لمبائی 2 سے 3 میٹر کے درمیان ہے۔