جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

نئی نویلی دلہن نے دولہے کو خنجر مار کر ہلاک کر دیا

datetime 10  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (نیوز ڈیسک) قربت کے لمحات میں غلطی سے سابقہ بیوی کا نام پکارنے والے خاوند کو روسی دلہن نے خنجر کے پے درپے وار کرکے ہلاک کردیا۔اخبار ”دی مرر“ کے مطابق 47 سالہ اناطولی نے 45 سالہ خاتون سویتلانا الوینا سے دوسری شادی کی تھی اور دونوں ہنسی خوشی ایک دوسرے کی قربت سے لطف اندوز ہورہے تھے کہ اس دوران شدت جذبات میں اناطولی کے منہ سے سابقہ بیوی اولگا کا نام نکل گیا۔سویتلانا اس بات پر شدید مشتعل ہوگئی اور اناطولی کے ساتھ مزید تعاون سے مکمل انکار کردیا۔ اس نے اپنے شوہر کی معافی کی درخواست بھی رد کردی اور ناراضی برقرار رکھی۔ جب تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد بالآخر اناطولی تھک ہار کر سوگیا تو سوتیلانا نے گھر میں موجود ایک خنجر کے پے درپے وار اس کے سینے پر کئے اور اسے دنیا سے ہمیشہ کے لئے رخصت کردیا۔ شوہر کو قتل کرنے کے بعد سوتیلانا نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…