گجرات(نیوز ڈیسک ) سیاست سے پہلے اپنے لڑکپن کے دوران چائے فروخت کرنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا چائے کا اسٹال آج کل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ بھارتی ریاست گجرات کا علاقہ وید نگر نریندر مودی کا اآبائی علاقہ ہونے کی وجہ سے وہاں آنے والے سیاحوں کی توجہ کا خصوصی مرکز ہے، نریندری مودی کی رہائش گاہ کے قریب چائے کا وہ اسٹال بھی موجود ہے جہاں وہ اپنے لڑکپن کے دوران گاہکوں کو چائے پیش کیا کرتے تھے، آج کل بھارتی وزیراعظم کا یہ چائے کا اسٹال تفریحی مقام کی حیثیت اختیار کرچکا ہے جہاں سیاح بھی کھینچے چلے آتے ہیں۔بھارتی وزیراعظم کا یہ ٹی اسٹال نہ صرف سیاحت کا مرکز بلکہ ان کی شخصیت کی تشہیر کا ذریعہ بھی بن چکا ہے جب کہ گجرات کی حکومت بھی یہاں سیاحت کو فروغ دے رہی ہے۔