اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

گوشت کے پہاڑ کو شوہر نے وزن کم کرنے سے روک دیا ،وجہ انتہائی حیران کن

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج ہم آپ کو محبت کے نئے رخ سے متعارف کروانے جا رہے ہیں۔ایک شوہر نے کھلا کھلا کر اپنی بیوی کو اس قدر موٹا کر دیا کہ وہ خود سے ہلنے کے قابل بھی نہ رہے تاکہ وہ اگر کبھی چاہے بھی تو اسے چھوڑ کر نہ جا سکے۔ ایک 660پاﺅنڈ وزنی بیوی جو ٹائلٹ جانے کے لیے بھی اپنے شوہر کے سہارے کی محتاج ہے،اسے اس کے شوہر نے اس وجہ سے 7سال تک وزن گھٹانے سے باز رکھا تاکہ وہ ہمیشہ اس کے پاس رہے۔

شوہر کو ڈر تھا کہ اگر اس کی بیوی دبلی پتلی ہوگئی تو پھر اسے اس کی ضرورت نہیں رہے گی اور ایسے میں وہ اسے چھوڑ بھی سکتی ہے۔ ہوسٹن کی رہائشی ”بیٹی جو “نے اس وقت اپنا وزن بڑھانا شروع کر دیا جب 13سال کی عمر میں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کا خیال تھا کہ وہ اگر بڑی اور مضبوط ہوتی تو خود کو اس زیادتی سے بچا سکتی تھی۔ 17سال کی عمر میں اس کی ملاقات مسٹرجوش سے ہوئی۔ اس وقت اس کا وزن 400پاﺅنڈز تھا، اور دونوں نے شادی کر لی۔ بیٹی جو کا کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کے واقعے کے بعد اسے خود سے اور اپنی زندگی سے نفرت ہو گئی تھی۔ اس نے خود کشی کی کوشش بھی کی لیکن بروقت ہسپتال پہنچا دیئے جانے کے باعث اس کی جان بچ گئی۔ شادی کے سات سال بعد اس نے اپنے شوہر کو وزن کم کرنے پر منا لیا اورڈاکٹروں نے سرجری کے ذریعے 160پاﺅنڈ وزن کم کر دیاہے۔بیٹی جو کا کہنا ہے کہ میرے موٹاپے نے مجھے یہ جاننے کا موقع دیا کہ میرا شوہر مجھ سے کتنی محبت کرتا ہے۔ لیکن میں اپنے موٹاپے کے باعث اپنی ازدواجی زندگی سے لطف اندوز بھی نہیں ہو سکتی تھی، اس لیے اس میں کمی لانے کا فیصلہ کیا۔ میں اپنے موٹاپے کے باعث سوچتی تھی کہ میں کچھ بھی نہیں کر سکتی، لیکن اب میں سوچتی ہوں کہ میں سب کچھ کر سکتی ہوں کیونکہ میرے پاس جوش جیسا محبت کرنے والا شوہر ہے۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…