موت کے بعد بیوی کو حاملہ کرنیوالے شخص کے بچے کی پیدائش

9  اپریل‬‮  2015

سڈنی(نیوز ڈیسک) ایک آسٹریلوی شخص کی وفات کے دو دن بعد لئے گئے اس کے سپرم سے حاملہ ہونے والی اس کی بیوی نے ایک صحت مند بچے کو جنم دے دیا ہے۔ اخبار دی میٹرو کے مطابق آسٹریلوی شخص کی ہلاکت ایک حادثے کے دوران ہوئی تھی اور اس کی بیوی اس کی وفات کے بعد بھی اسی کے سپرم کی مدد سے حاملہ ہونے کی خواہشمند تھی لیکن چونکہ ڈاکٹر اس عمل کے بارے میں واضح موقف نہیں رکھتے تھے لہذا اسے سپریم کورٹ میں جانا پڑا جہاں سے دو دن بعد اس کی اجازت مل گئی۔ خاتون کو آئی وی ایف طریقہ حمل کے لئے ایڈیلیڈ سے کینبرا جانا پڑا کیونکہ ایڈیلیڈ میں یہ عمل غیر قانونی ہے۔ پروفیسر کیلٹن ٹریملن کا کہنا ہے کہ وہ اس عمل کا حصہ بننے کے لئے اس وقت تیار ہوئے جب انہیں احساس ہوا کہ خاتون اپنے دنیا سے چلے جانے والے شوہر کے ساتھ شدید محبت رکھتی ہے اور اسی کے بچے کی ماں بننا چاہتی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…