جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سویڈن سے بندر لینے سے انکار

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب (نیوز ڈیسک) سویڈن کے ساتھ سفارتی کشیدگی کے باعث سویڈن کے ایک چڑیا گھر سے خریدے گئے ایمزون کے ننھے بندر لینے سے انکار کر دیا ہے۔سکینسن کے چڑیا گھر میں موجود پیگمے مارموسٹ نسل کے چار بندورں کو ریاض کے ایک چڑیا گھر بھیجا جانا تھا۔تاہم سکینسن کے چڑیا گھر کے منتظم جونس والسٹارم کا کہنا ہےکہ ’سیاسی صورتحال کے باعث اب انھیں یہ بندر نہیں چاہییں۔‘گذشتہ ماہ سعودی عرب نے اس وقت سویڈن سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا جب سویڈن نے انسانی حقوق کے ایک تنازع کے باعث سعودی عرب کے ساتھ اسلحے کا ایک معاہدہ ختم کر دیا تھا۔محض ایک سو گرام سے ذرا کچھ زیادہ وزن کے یہ پیگمے مارموسٹ بندر دنیا کے سب سے چھوٹے بندر ہیں۔سویڈن کے ریڈیو کے مطابق والسٹارم کے بقول ’یہ قدرے مزاحیہ بات ہے۔ مجھے صرف انتظار ہے کہ وہ کب سویڈن کے تاجروں کو دوبارہ ویزا جاری کرتے ہیں۔ ہو سکتا ہے ان بندروں کو بھی اس وقت ویزا مل جائے۔‘گذشتہ ماہ سعودی عرب نے سویڈن کے وزیرِ خارجہ مارگٹ والسٹورم کی تقریر کو سعودی عرب کے داخلی معاملات میں دخل اندازی قرار دیا تھا۔سعودی عرب نے اس سے پہلے قاہرہ میں ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں انھیں تقریر کرنے سے روک دیا تھا۔اپنی تقریر میں سویڈن کی وزیر خارجہ نے عرب قوم کے لیے ’تنظیمی، اسمبلی اور مذہب کی آزادی بالخصوص خواتین کے حقوق اور وسائل میں ان کی مناسب نمائندگی کا مطالبہ کیا تھا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…