جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

کوﺅ ں کی 8 سالہ بچی سے دوستی

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاٹل(نیوز ڈیسک) کہتے ہیں اگر کوے کسی سے دشمنی پر اتر آئیں تو وہ اس کا جینا دوبھر کردیتے ہیں لیکن امریکا میں کوو¿ں نے کھانا کھلانے پر ایک بچی سے دوستی کرلی اور اب اس کو خوب تحائف بھی دیتے ہیں۔8 سالہ امریکی بچی گیبی 4 سال کی عمر سے کوو¿ں کو کھانا دیا کرتی تھی اور اس کی رحم دلی سے کوو¿ں نے اس سے دوستی کرلی اور اس کے لیے تحائف لاتے رہتے ہیں ،ان تحفوں میں بٹن، دھاتی ٹکڑے، اور دل کی شکل کا ایک پتھر بھی شامل ہے۔لڑکی کے مطابق ایک دفعہ کوا اس کے لیے دھات کا ٹکڑا لے آیا جس پر لفظ ”بیسٹ“ یعنی بہترین لکھا تھا جو اس کے لیے بہترین تحفہ ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ گیبی کے کیمرے کا لینس کھوگیا تھا اورایک کوے نے اسے بھی ڈھونڈ نکالا ہے۔8سالہ بچی گیبی کے بھائی کے مطابق سال 2013 سے انہوں نے گیبی کے لیے تحفے پہنچانا شروع کیے اور جب وہ اسکول سے واپس آتی ہے تو کوے ایک قطار کی صورت میں اس کا انتظار کرتے ہیں۔اس دلچسپ واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے جنگلی حیات کے ایک ماہرپروفیسر جان مرزلوف نے کہا کہ اگر آپ کوو¿ں سے طویل عرصے تک بندھن برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں مسلسل کچھ نہ کچھ کھلاتے رہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…