لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) امریکی نیٹ ورک “FYI” کے ریئلٹی شو “Married at First Sight” میں ایک متنازع سماجی تجربے کے طور پر مکمل طور پر اجنبی لوگوں کو شادی کے بندھن میں منسلک کیا جارہا ہے لیکن اب اس تجربے کے ناخوشگوار نتائج بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔29سالہ مرد ریان رانےلون اور 30 سالہ خاتون جیکلین میتھوئین کی شادی بھی افسوسناک صورتحال سے دوچار ہے اور جیکلین نے یہ کہہ کر ریان کی دنیا اجاڑ دی ہے کہ شادی کرنے کے باوجود وہ اسے سخت ناپسند کرتی ہے اور اس کی قربت کے لئے خود کو تیار نہیں پاتی ہے۔ دونوں قانونی طور پر شادی کرچکے ہیں لیکن جیکلین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کی تقریب میں ریان کو پہلی دفع دیکھ کر سخت مایوس ہوئی تھی اور اس کا دل چاہ رہا تھا کہ وہ بھاگ کھڑی ہو۔اجنبی خاتون سے شادی کرنے والا ریان اب اس افسوسناک صورتحال کی وجہ سے سخت غمزدہ ہے اور اپنے ہنی مون کے دوران بیوی کی قربت سے لطف اندوز ہونے کی بجائے اس کی دلجوئی اور اسے اپنی طرف مائل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ جیکلن شادی سے پہلے سات سال تک تنہا رہی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ تاحال خود کو ریان کی قربت کے لئے تیار نہیں کرسکی اور اسے خدشہ ہے کہ یہ کبھی بھی ممکن نہ ہوسکے گا۔ دولہا بن کر بھی ازدواجی زندگی سے محروم رہنے والے ریان کے دکھوں میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اسے اپنی شادی کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں