پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

اب کھانہ کھانے کے لیے بھی لائنوں میں کھڑا ہو نا پڑے گا

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق (نیوز ڈیسک) شام اور عراق کے متعدد علاقوں میں داعش نے اپنی خلافت قائم کررکھی ہے اور داعش کا میڈیا ونگ اپنے زیر انتظام علاقوں کو ایک خوشحال فلاحی مملکت کے طور پر پیش کرتا ہے لیکن حال ہی میں انٹرنیٹ پر شائع کی جانے والی تصاویر نے داعش کی فلاحی مملکت کا پول کھول دیا ہے۔ داعش کے خلاف آواز اٹھانے والی تنظیم Raqqa is Being Slaughtered Silently کے ارکان نے شدت پسند تنظیم کے دارالحلافہ رقہ کے بازاروں میں جاکر اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر کچھ تصاویر بنائیں اور انہیں انٹرنیٹ پر شائع کردیا ہے۔ ان تصاویر میں رقہ شہر کے لوگ سینکڑوں کی تعداد میں خوراک کے لئے خوار ہوتے نظر آتے ہیں۔ داعش کا پردہ چاک کرنے والے ادارے کے بانی رکن ابو ابراہیم رقوی نے ان افسوسناک تصاویر کے ذریعے انکشاف کیا ہے کہ کبھی خوشحال زندگی گزارنے والے رقہ کے شہری اب سینکڑوں کی تعداد میں گھنٹوں قطاریں بنا کر کھڑے رہتے ہیں تاکہ انہیں کھانے کا کچھ سامان میسر آسکے۔ خوراک کے علاوہ شہر میں توانائی کی بھی شدید قلت بتائی گئی ہے اور انکشاف کیا گیا ہے کہ روزانہ تقریباً 21 گھنٹے کے لئے بجلی نہیں آتی، جبکہ تشدد ہلاکتیں اور شدید خوف و ہراس اس کے علاوہ ہے۔واضح رہے کہ داعش کی طرف سے انٹرنیٹ پر کثرت سے تصاویر اور ویڈیو بھیجی جاتی ہیں جس میں اس کے زیر انتظام علاقوں میں لوگوں کو بہت خوش دکھایا جاتا ہے اور اکثر ویڈیوز میں لوگ داعش سے محبت کا اظہار کرتے دکھائے جاتے ہیں، مگر حالیہ انکشافات ظاہر کرتے ہیں کہ حقائق بہت مختلف ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…