ٹوکیو(نیوز ڈیسک)جاپان کے شہر ٹوکیو میں ایک ایسا کتا بھی ہے جو دکانداری کر تا ہے اور اپنی اسی انفرادیت کے باعث انٹر نیٹ کا اسٹار بھی بن گیا ہے۔ Shiba نامی یہ کتا اپنی 72 سالہ مالکن کے ساتھ دکان پر بیٹھتا ہے اور آنے والے گاہکوں کو اپنی جانب متوجہ کر کے اپنی معصوم حر کتوں سے محظوظ کر تا نظر آتا ہے۔یہ کتا کھیرا کھانے کا شوقین ہے جسے دکان داری کر تا دیکھنے کیلئے لوگ اس کی مالکن کی دکان کا رخ کر تے ہیں اور اس کی ویڈیو بنا کر انٹر نیٹ پر اپ لو ڈ کر رہے ہیں۔Shiba کی ویڈیوز کو انٹر نیٹ پر اب تک لاکھوں افراد دیکھ کر نا صرف محظوظ ہو رہے ہیں بلکہ یہ انٹر نیٹ کا اسٹار بھی بن گیا ہے۔