جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

جیرالین ٹیلے نامی معمر خاتون گنیز بک میں شامل

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشی گن (نیوز ڈیسک)مشی گن سے تعلق رکھنے والی جیرالین ٹیلے کو گنیز بک آف عالمی ریکارڈ میں معمر ترین خاتون کے طور پر جگہ دی گئی ہے۔ دو ہفتے قبل117سالہ جاپانی خاتون میکاو¿ کی وفات کے بعد معمر ترین خاتون کا اعزاز پانے والی آرکنساس کی 116سالہ ویور اس اعزاز کو زیادہ دن اپنے پاس نہ رکھ سکیں اور محض چھ دن بعد ہی انتقال کر گئیں جس پر مشی گن کی جیرالین کو یہ اعزاز سونپا گیا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے جیرالین نے اس عمر میں بھی خود کو متحرک رکھا ہوا ہے اور اپنی طویل العمری کو وہ خدا کی نعمت اور اسی نقل و حرکت کو قرار دیتی ہیں۔ جیرالین کہتی ہیں کہ کسی بھی انسان کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، یہ خدا ہی ہے جس نے مجھے اس عمر میں بھی چلنے پھرنے کی طاقت اور ہمت دی ہے۔ کوئی بھی شخص نہ خود سے اپنی عمر کو بڑھا سکتا ہے اور نہ ہی وہ ہل سکتا ہے اگر خدا کی مرضی شامل نہ ہو تو۔ ٹیلے کے اطراف میں موجود افرادکا کہنا ہے کہ اس قدر عمر کا ہونے کے باوجود بھی ٹیلے کی ذہنی صحت ابھی تک شاندار ہے، اور انہیں اپنے بچپن کی باتیں بھی اب تک یاد ہیں۔ ٹیلے23مئی 1899کو پیدا ہوئیں تھیں۔ فی الوقت ان کی عمر 115برس سے اوپر ہے اور اگر زندگی نے وفا کی تو وہ آئندہ ماہ116ویں سالگرہ دھوم دھام سے منانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ٹیلے کی صحت بھی قابل رشک ہے تاہم وہ عمر کی زیادتی کی وجہ سے چلنے پھرنے میں دشواری محسوس کرتی ہیں۔ ٹیلے کا خاندان ڈیٹرائٹ میں بے حد شہرت رکھتا ہے کیونکہ اس خاندان میں فی الحال پانچ نسلیں موجود ہیں جبکہ عالمی ریکارڈ چھ نسلوں کا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…