استانہ (نیوز ڈیسک) قازقستان کے دارالحکومت کے قریب واقع ایک گاﺅں کے اوپر فضا میں لہراتے پراسرار سیاہ ہالے نے ہر دیکھنے والے کوحیران و پریشان کردیا اور اس کی خبریں دنیا بھر میں پھیل گئی ہیں۔
برطانوی اخبار ”دی مرر“ کے مطابق سیاہ ہالہ Shorthandy گاﺅں کے اوپر نیلے آسمان میں نمودار ہوا اور کئی منٹ تک فضا میں معلق رہا۔ ہفتہ کی صبح نمودار ہونے والا یہ ہالہ چندمنٹ کے بعد اچانک غائب ہوگیا اورپھر اس کا کوئی نشان باقی نہ رہا۔یوٹیوب پر اس عجیب و غریب چیز کی ویڈیو کو 50 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور اس کی حقیقت کے متعلق مختلف قسم کی آرائ سامنے آرہی ہیں۔ اکثر لوگ اسے خلائی مخلوق کی اڑن طشتری قرار دے رہے ہیں جبکہ یہ رائے بھی ظاہر کی گئی ہے کہ یہ گرم یا ٹھنڈی ہوا کے فضاءمیں ردوبدل سے پیدا ہونے والا مظہر فطرت microburst تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت بڑے سیاہ پہیئے جیسا تھا اور اسے دیکھنا خوفزدہ کردینے والا نظارہ تھا
آسمان پر پر اسرار دائرے سے گاﺅں میں خوف و ہراس پھیلاد یا
8
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں