اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

سترہ لڑکیوں سے معاشقہ چلانے والے کا پول کھل گیا

datetime 7  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں بیک وقت 17 لڑکیوں کو دھوکہ دے کر ان کے ساتھ معاشقہ چلانے اور ان کی رقوم کھانے والے چالاک عاشق کا پول اس وقت کھل گیا جب اور اس کی تمام محبوبائیں اکٹھی اس کی عیادت کو آن پہنچیں۔مقامی میڈیا کے مطابق حنان صوبے سے تعلق رکھنے والا نوجوان یووان نہ صرف لڑکیوں کے ساتھ دھوکہ بازی کررہا تھا بلکہ انجینئرنگ کی جعلی ڈگری کی بناءپر ایک بڑی کمپنی میں ملازمت بھی کررہا تھا۔ ایک کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد جب اسے ہسپتال لے جایا گیا تو میڈیا میں حادثے کی خبر اور اس کی تصاویر دیکھ کر 17 عدد نوجوان لڑکیاں ہسپتال پہنچ گئیں۔ جب تمام لڑکیاں ایک ہی مریض کے بارے میں پوچھتی ہوئی ایک ہی کمرے میں جمع ہو گئیں تو عجیب و غریب منظر پیدا ہوگیا۔ چند منٹ میں ہی حقیقت ان پر واضح ہوگئی اور پھر سب نے مل کر دھوکہ باز عاشق کی خوب خبر لی اور فوری طور پر پولیس کو بھی اطلاع کی۔فراڈکا عادی شخص اپنی بیوی کے چالیس ہزار ڈالرکھانے کے بعد اسے طلاق دے چکا ہے جبکہ اپنی محبوباﺅں سے بھی لاکھوں لوٹ چکا ہے۔ پولیس اس کے خلاف مزید تفتیش کررہی ہے کیونکہ اس کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے معلوم ہوا ہے کہ وہ تقریباً 200 مزید لڑکیوں کے ساتھ رابطے میں تھا اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ابھی اس کا شکار بننے والی مزید لڑکیاں سامنے آئیں گی۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…