برمنگھم (نیوزڈیسک) خوفناک سانپوں سے دور رہنا انسانی جبلت میں شامل ہے لیکن اس ویڈیو میں نظر آنے والے احمق شخص نے انسانی فطرت کے خلاف جاتے ہوئے ایک خوفناک اڑدھے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا فیصلہ کیا جس کا نتیجہ اس کی توقع کے بالکل خلاف نکلا اور یہ مرتے مرتے بچا۔دریا کے کنارے کے قریب پانی میں سکون سے بیٹھا اینا کونڈا بظاہر ہلنے جلنے کے موڈ میں نہیں تھا اور یہی وجہ ہے کہ جب یہ شخص لکڑی لے کر اس کی طرف بڑھا تو وہ پرسکون رہا۔ جنگلی بلا کو ساکت دیکھ کر اس شخص نے ہمت پکڑی اور اس کے قریب جاکر لکڑی سے اسے چھیڑنے کی کوشش کی لیکن اگلے ہی لمحے اڑدھا بجلی کی سی تیزی سے اس کی جانب لپکا۔ اڑدھے کا کھلا منہ اور خوفناک تیور دیکھ کر اس کی جان ہی نکل گئی لیکن یہ خوش قسمت تھا کہ اسے صرف وارننگ دی گئی تھی