جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ماں نے اپنی جان پر کھیل کر بیٹی کو مگر مچھ سے بچایا

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمد آباد(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست گجرات میں بیٹی کو مگر مچھ سے بچانے کیلئے ماں نے اپنی جان داو¿ پر لگادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے ضلع وڑودرا کے گاو¿ں زکریا مبارک کی رہائشی 19 سالہ کانتا دریا میں کپڑے دھو رہی تھی کہ ایک مگر مچھ اسے پاو¿ں سے دبوچ کر دریا میں کھینچ کر لے جانے لگا۔ کانتا کی چیخ و پکار سن کر قریب ہی موجود اس کی ماں دیوالی وانکر مدد کو آن پہنچی اور کپڑے دھونے کے لئے استعمال ہونے والے ڈنڈے کے ذریعے اپنی بیٹی کی جان بچانے کے لئے مگر مچھ پر پل پڑی، کافی دیر کی جدو جہد کے بعد مگر مچھ کو ماں کی مامتا کے آگے پسپا ہونا پڑا اور اس نے اپنے شکار کو چھوڑ کر بھاگ نکلنے میں ہی عافیت جانی۔ کانتا کو فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کے مقامی افسر اشوک پانڈیا کے مطابق دریا میں 260 مگرمچھ موجود ہیں جو کسی بھی وقت لوگوں کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں اور اس سلسلے میں عوام کو دریا سے دور رہنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں لیکن اس کے باوجود لوگ باز نہیں آتے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…