جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

انوکھامقدمہ :قیدی کو جیل ہوٹل کی طرح استعمال کر نے کی اجازت

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) عام طور پر جیل کے قیدیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ کسی طرح سزا کم ہوجائے تاکہ وہ جلد از جلد آزاد زندگی گزار سکیں لیکن برطانوی شہر کینٹ سے تعلق رکھنے والے اس مجرم کا قصہ کچھ الگ ہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 28 سالہ ’کرسچن ہنکلے‘ کو 22 ستمبر کو ایک استرے سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ لڑائی کے دوران استرے کے استعمال کے شواہد تو نہ مل سکے لیکن ہتھیار رکھنے کے الزام پر 27 اپریل کو فیصلہ سنایا جائے گا۔ اس کے پاس ضمانت کروانے کا حق موجود تھا لیکن اس نے درخواست کی کہ وہ جیل سے باہر نہیں جانا چاہتا کیونکہ وہ دوبارہ اپنے جرائم پیشہ دوستوں کے ساتھ گھلنا ملنا نہیں چاہتا۔ گزشتہ ہفتے مقامی جج نے اس کی درخواست قبول کرلی اور اسے جیل میں قیام بڑھانے کا اختیار دے دیا۔اس فیصلے پر برطانیہ میں کافی تنقید بھی ہورہی ہے کہ اسے جیل میں رکھنے پر حکومت کا قریباً 3 ہزار پا?نڈ (ساڑھے چار لاکھ پاکستانی روپے) خرچ آئے گا۔ تاہم کافی سارے حلقے ایسے بھی ہیں جو اس فیصلے سے اتفاق کرتے ہیں کہ اپنی زندگی کی سمت درست کرنے کے خواہشمند افراد کو ہر ممکن موقع دیا جانا چاہیے۔ کرسچن کے وکیل نے بھی اقرر کیا کہ یہ اس کے کیریئر کی انوکھی ترین درخواست ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…