جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

مختصر لباس لیکن قیمت حوش اڑا دے

datetime 5  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں منعقد ہونے والے ایک منفرد فیشن شو میں شامل ماڈلز نے نہایت مختصر لباس کی نمائش کی لیکن غیر معمولی اختصار کے باوجود اس لباس کی قیمت ہوشربا حد تک زیادہ ہے۔
شمال مغربی صوبے شان شی کے شہر شیانگ میں منعقد کئے گئے فیشن شو میں ماڈلز نے سونے سے بنے زیر جاموں کی نمائش کرکے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ دو اجزاءپر مشتمل زیر جاموں کی قیمت 40 ہزاربرطانوی پاﺅنڈ (تقریباً 61 لاکھ پاکستانی روپے) بتائی گئی ہے۔ سونے کا لباس پیش کرنے والے ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ اسے ماضی کی افسانوی شہزادیوں قلوپطرہ، میری انٹوئنٹ اور زرینہ الیگزینڈرا جیسی شخصیات سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا ہے۔ مختصر لباس کے ساتھ سونے سے بنے ہوئے ہار اور جوتے بھی پیش کئے گئے ہیں۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ لباس فروخت کے لئے نہیں بلکہ محض فن پارے کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ترکی کے جیولر احمت اتاکان سونے سے تیار کردہ لباس 85 ہزار برطانوی پاﺅنڈ (تقریباً ایک کروڑ 30لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت کرچکے ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…