برمنگھم (نیوز ڈیسک) ستائیس سالہ نوجوان مائیکل اینتھنی نے دل توڑنے والی سابقہ محبوبہ سے بدلہ لینے کے لئے اس قدر بھیانک حرکت کی کہ جسے سننے والے فوراً اپنی ناک پر ہاتھ رکھ لیتے ہیں۔مائیکل کو اس کی سابقہ محبوبہ نے رد کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ نہایت مشتعل ہوا پھرتا تھا اور اس سے بدلہ لینے کے موقع کی تلاش میں تھا۔ بالآخر جب ایک رات اسے موقع ملا تو یہ خوفناک عزائم کے ساتھ سابقہ محبوبہ کے گھر میں گھسا اور پہلے اس کے باورچی خانے میں رفع حاجت کی اور اس کے بعد بیڈ روم میں گھسا اور بیڈ کی سفید چادر پر، ڈریسنگ ٹیبل پر اور سابقہ محبوبہ کے پرس پر بھی غلاظت بکھیری۔ جی بھر کر بدلہ لینے کے بعد یہ شخص فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ سابقہ محبوبہ اور اس کے تین بچوں نے اسے دیکھ لیا اور پولیس کو مطلع کردیا۔ گھٹیا عاشق کے خلاف خطرناک ارادے سے کسی کے گھر میں گھسنے، پرائیویٹ پراپرٹی کو نقصان پہنچانے اور صحت عامہ کے خلاف اقدام کرنے کے جرائم کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔