نیویارک(نیوز ڈیسک )پالتو کتوں کیلئے بارش سے بچنے کیلئے کو ٹ تیار کیے جاتے ہی ہیں لیکن امریکا میں کتوں کیلئے ڈسکو لائٹس والی جیکٹ بھی تیار کر لی گئی ہے۔ایک نجی امریکی کمپنی کی تیار کر دہ اس ڈسکو لائٹ جیکٹ کو خصوصی طور پر ڈاگز کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں 256ایک ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہے۔اس جیکٹ کو کتے کی پیٹھ کے ساتھ پہنا کر سمارٹ فون کے ذریعے کنٹرول کیا جا تا ہے جس میں لگی لائٹس کتے کے چلتے ہی نا صرف جلنا بجھنا شروع کر دیتی ہیں بلکہ مختلف تحریر کر دہ پیغامات بھی اس پر ابھرتے ہیں۔