بیجنگ(نیوزڈیسک )ماہر چینی مصورہ نے پیروں میں پہنے رولر اسکیٹس سے کینوس پر آرٹ کے شاہکار بناڈالے۔یوں تو رولر اسکیٹس ماہر کھلاڑی اپنے فن کے مظاہرے کیلئے استعمال کرتے ہیں لیکن اب تو ایک ماہر چینی آرٹسٹ نے اسے مصوری کیلئے بھی استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔Tian Haisuنامی اس با صلاحیت مصورہ نے عام پینٹنگ برش کے بجائے پیروں میں پہنے رولر اسکیٹس کی مدد سے دیوہیکل پینٹنگ بنا کر آرٹ کے دلدادہ افراد کو حیران کر دیاہے۔انتہائی کنٹرول اور توازن برقرار رکھتے ہوئے اس مصورہ نے پہاڑوں کی پینٹنگ بنا کر نہ صرف رولر اسکیٹس کا انوکھا استعمال بتا یا بلکہ دنیا کی پہلی رولر اسکیٹ پینٹنگ بنا کر دیکھنے والوں کو بھی داد دینے پر مجبور کر دیا۔