ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

محبوبہ کو منفرد باتھ سیٹ کا تحفہ؛ جس کے نلوں سے پانی کی جگہ چاکلیٹ بہتی ہے

datetime 3  اپریل‬‮  2015 |

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے کروڑ پتی گھرانے سے تعلق رکھنے والے ڈینی لیمبو نے ایسٹر کی مناسبت سے محبوبہ کو اپنی نوعیت کا منفرد چاکلیٹ باتھ سیٹ کا تحفہ دیا ہے جس کے نلوں سے پانی کی جگہ چاکلیٹ نکلتی ہے۔ 10ہزار پونڈ کی مالیت کے اس باتھ سیٹ کی ٹنکی کو چاکلیٹ سے بھرنے پر تقریباً ایک ہزار پونڈ کا خرچہ آتا ہے۔ اس میں موجود چاکلیٹ میں کل13 لاکھ کیلوریز ہوتی ہیں۔ دراصل ڈینی برطانیہ کے امیر ترین گھرانوں میں سے ایک کے چشم و چراغ ہیں جن میں ان گھرانوں کے بگڑے نوجوانوں کی تمام تر عادات موجود ہیں۔ وہ پیسہ لٹانے کا بہانہ ڈھونڈتے ہیں۔ مہنگی مہنگی گاڑیاں، خواتین کو قیمتی تحائف دینا اور دنیا کے شاندار ترین ہوٹلز میں قیام ان کے پسندیدہ ترین مشغلوں میں سے ایک ہے۔ فی الحال ان کی زندگی میں نتاشہ نامی حسینہ موجود ہیں جو کہ چاکلیٹ کی دیوانی ہیں۔
حال ہی میں ایسٹر کی مناسبت سے ڈینی ان کیلئے کوئی منفرد اور یادگار تحفہ لینے پر غور کر ہی رہے تھے کہ انہیں مصر جانے کا موقع ہاتھ لگا۔ اس دورے میں انہیں ماضی میں حسن کی علامت سمجھی جانے والی ملکہ قلوپطرہ کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ اپنے حسن کی نگہداشت کیلئے گدھی کے دودھ میں غسل کرتی تھی۔ ڈینی کو یہ بات اس قدر پسند آئی کہ انہوں نے اپنی قلوپطرہ یعنی کہ نتاشا کیلئے جدید دور کی مناسبت سے اس جیسا ہی تحفہ دینے پر غور شروع کردیا۔اس دور کی قلوپطرہ کیلئے گدھی کا دودھ بیش قیمت بیوٹی ٹریٹمنٹ کی آخری حد تھا اورآج کے دور میں بلاشبہ چاکلیٹ ہی اس کی آخری حد سمجھا جاتا ہے، سو نتاشا کیلئے چاکلیٹ باتھ سیٹ کے تحفے کی تیاری پر ہی کام شروع کردیا گیا۔ اس بارے میں ڈینی کا کہنا ہے کہ قلوپطرہ شاہانہ طرز زندگی کی آخری حد قرار دی جاسکتی ہے، وہ بھی ملکہ تھی اور اسی لئے میری زندگی کی ملکہ کیلئے اس سے بہتر تحفہ کوئی نہیں ہوسکتا تھا کہ میں اسے ایسے باتھ سیٹ کا تحفہ دوں جس میں پانی کی جگہ چاکلیٹ نکلے کیونکہ نتاشہ کوچاکلیٹ بے حد پسند ہے اور وہ باتھ روم میں پانی میں ریلیکس ہونے کے دوران بھی چاکلیٹ بارز کی جان نہیں چھوڑتی ہیں۔ نتاشہ کہتی ہیں کہ انہیں چاکلیٹ کی خوشبو بے حد پسند ہے اور اس طرح کے غسل سے وہ اپنی پسندیدہ ترین خوشبو کو گھنٹوں تک اپنے بدن سے محسوس کرسکتی ہیں۔
یہ باتھ سیٹ سادہ پانی سے بھی چلایا جاسکتا ہے تاہم ضرورت پڑنے پر اس میں چاکلیٹ بھی بھری جاسکتی ہے۔ اس کی خاص بات مساج کی سہولت جس کیلئے خاص سیٹنگز کرنے پر چاکلیٹ جھاگ کی شکل میں نکلتی ہے جس سے جسم کو مساج کی مانند سکون پہنچایا جاسکتا ہے۔ اس باتھ سیٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں چاکلیٹ کو مختلف انداز میں تیار کی گئی چاکلیٹ کو داخل کیا جاسکتا ہے۔ اس باتھ سیٹ کے ہمراہ دستیاب اس کی ٹنکی کو چاکلیٹ سے بھرنے کیلئے کل1000پونڈز کا خرچہ آتا ہے۔ برطانیہ میں اس قسم کے باتھ سیٹس کو تیزی سے مقبولیت حاصل ہورہی ہے اوریہ فروخت کیلئے مارکیٹ میں بھی پیش کئے جا چکے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…