جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

بیوی نے شوہر کوایسی سینڈل ماری جو سر میں ہی جا گھسی

datetime 3  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوز ڈیسک) کسی نے سچ کہا ہے کہ اگر میاں بیوی کے درمیان خوشگوار تعلق قائم ہو تو گھر جنت بن جاتا ہے لیکن اگر دونوں میں بات نہ بن پائے تو پھر گھر جہنم میں بھی بدلتے دیر نہیں لگتی لیکن کوئی زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ جائے تو ایسا ہی کچھ ہوا سعودی عرب میں جہاں لڑائی کے دوران بیوی نے اپنی اونچی ہیل والی سینڈل شوہر کوایسی ماری کہ اس کے سر میں ہی پیوست ہوگئی۔سعودی عرب کے شہر جوبالی میں رہنے والے ان دونوں میاں اور بیوی کے تعلقات خوشگوار نہ تھے جس کے باعث ان کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا اور یہ جھگڑا کبھی کبھار ہاتھا پائی تک بھی پہنچ جاتا لیکن ایک دن تو حد ہوگئی حسب معمول میاں بیوی کے درمیان جھگڑا شروع ہوا تو اس دوران بیگم صاحبہ نے شوہر نامدار کو سینڈل رسید کر ڈالی، اتفاق سے شوہر بے چارا گنجا تھا اس لیے بیوی کی سینڈل کی ہیل اس کے سر میں گھس گئی جس سے وہ خون میں لت پت ہوکر ہسپتال جاپہنچا۔زخمی شوہر کو جب ہسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹرز اسے دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے اوران کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی طبی زندگی کے دوران اس طرح کا کیس نہیں دیکھا جب کہ مریض کی حالت تشویشناک ہے اورسر سے سینڈل نکالنے کے لئے سرجری کرنی پڑے گی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…