اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انسانوں کو تو اپنے ڈانس کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا، لیکن اب تو ہاتھی بھی اپنی پسندیدہ دھنوں پر ناچنے لگے ہیں۔ تھائی لینڈ کے ایک پارک میں موجود ان ہاتھیوں کو ہی دیکھ لیجئے، جو اپنی حیرت انگیز مہارت کا مظاہرہ کرکے وہاں آنے والے سیاحوں کو بھی جھومنے پر مجبور کردیتے ہیں۔ زندہ دل ہاتھی اپنے پسندیدہ میوزک پر کبھی اپنے گردن ہلاتے ہیں، تو کبھی کرسی پر دونوں ٹانگیں رکھ کر ایسا شاندار رقص کرتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔