اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ننھے منے بچوں کی شوخ و چنچل ادائیں دیکھنے والوں کو اپنا گرویدہ بنالیتی ہیں، اب چاہے وہ بچے انسان کے ہوں یا کسی جانور کے۔ امریکی شہر سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں ننھے تیندوے کی آمد نے چڑیا گھر کی رونقیں بڑھا دی ہیں۔ ننھے تیندوے کو دیکھنے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد چڑیا گھر کا رخ کر رہی ہے۔ اس ننھے مہمان کی شرارتوں سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ نایاب نسل سے تعلق رکھنے والا یہ تیندوا گذشتہ ماہ پیدا ہوا تھا، جسے ماہرین کی زیر نگرانی میڈیکل وارڈ میں رکھا گیا تھا اور اب مکمل صحت مند اور چاک و چوبند ہونے کے بعد چڑیا گھر میں نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔