نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں بھکاریوں کے ایک گروپ نے اپنا ایک بینک کھول لیا ہے جسے وہی چلاتے ہیں تاکہ بحران کے وقت انہیں مالی تحفظ مل سکے۔ تفصیلات کے مطابق گیا شہر میں ماں منگلاگوری مندر کے دروازے پر وہاں آنے والے سینکڑوں عقیدت مندوں کی خیرات پر منحصر رہنے والے درجنوں بھکاریوں نے اس بینک کو شروع کیا اور نام منگلا بینک رکھا ہے۔ اس انوکھے بینک کے 40 ارکان میں سے ایک راج کمار مانجھی نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ ہم نے اپنے لئے ایک بینک قائم کیا ہے ،بینک منیجر، کوشپال اور سیکریٹری کے ساتھ ہی ایک ایجنٹ اور بینک چلانے والے دیگر اراکین سبھی بھکاری ہیں لیکن اتفاق سے اس بینک کے منیجر مانجھی ہیں۔ بینک کے اکاونٹس اور دیگر کام منظم کرنے کے لئے کافی طور سے تعلیم یافتہ مانجھی نے کہاکہ ہم میں سے ہر ایک بینک میں ہر منگل کو 20 روپے جمع کراتے ہیں جو 800 روپے ہفتہ وار جمع ہو جاتا ہے۔ چھ ماہ پہلے قائم بینک کی سیکریٹری مالتی دیوی نے کہاکہ یہ گزشتہ سال بڑی امید کے ساتھ اور بھکاریوں کی خواہشات کی تکمیل کے لئے شروع کیا گیا۔ ہمارے ساتھ ابھی تک معاشرے میں اچھا برتاونہیں ہوتا کیونکہ ہم غریبوں میں بھی غریب ہیں۔ بھکاریوں سے اپنا اکاونٹ کھلوانے کے لیے وہ اب زیادہ سے زیادہ بھکاریوں سے رابطہ اختیار رہے ہیں۔ مانجھی کی بیوی نگینہ دیوی بینک کی خزانچی ہے جنہوں نے بتایاکہ اُن کاکام جمع ہوئے پیسوں کا لین دین کرنا ہے اور بینک ہنگامی صورت پر بھکاریوں کی مدد کرتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس ماہ کے آغاز میں میری بیٹی اور بہن کھانا پکاتے وقت جھلس گئی تھیں،بینک نے ان کا علاج کرانے کے لئے مجھے 8000 روپے کا قرض دیا،یہ مدد قومی بینکوں میں اپنائے جانے والے عمل، جیسے کاغذی کام یا ضمانت دار کے بغیر پورا ہوتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تنخواہوں کے حوالے سے سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری
-
پاکستان کا المیہ
-
ایرانی ریال کے نئے نرخ سامنے آ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف کے آموں کے تحفے پر ہنگری کے وزیراعظم کا دلچسپ پیغام
-
امارات کے نائب صدر 77 ویں سالگرہ منانے اسکاٹ لینڈ میں اپنی دلکش اراضی میں پہنچ گئے
-
امریکی ویزا کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
علی خامنہ ای کے جنازے پر اسرار نقاب پوش کون تھا؟ شناخت ظاہر
-
بھارت و افغانستان کا ڈی این اے ایک جیسا ہے، افغان وزیر کو کہنا مہنگا پڑ گیا
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
-
اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس، ثاقب چدھڑ بارے عدالت کا اہم فیصلہ آگیا
-
عمران خان اور جمائمہ کا تاریخی لندن والا گھر فروخت کے لیے پیش، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے
-
پاکستانیوں کے لیے خوشخبری! سعودی عرب نے نیا پیکیج ویزا متعارف کرا دیا
-
وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان، نئے نام زیر غور
-
750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری



















































