نئی دہلی(نیوز ڈیسک) تمام میڈیا خصوصا ہندوستانی ذرائع ابلاغ میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب یہ خبر سامنے آئی کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کو ڈنکن فلیچر کی جگہ ہندوستانی ٹیم کا کوچ بنا رہا ہے۔سچن کی بحیثیت کوچ تقرری کے حوالے سے بی سی سی آئی کی ایک پریس ریلیز بھی سامنے آئی لیکن تمام ہی حلقوں کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب یہ پتہ چلا کہ یہ خبر جعلی ہے جس کے ذریعے ہندوستانی عوام کو اپریل فول بنایا گیا۔اس خبر کے جعلی ثابت ہونے سے قبل فیس بک اور ٹوئٹر پر اس کے خوب چرچے رہے۔اس سے قبل رپورٹ کیا گیا تھا کہ بی سی سی آئی سچن سے تین سالہ معاہدے پر رضامند ہو گئی ہے اور انہیں فلیچر کی جگہ نیا کوچ بنایا جا رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ فیصلہ سری نواسن، روی شاستری، دھونی اور ویرات کوہلی کی مشاورت سے کیا گیا تھا۔اس جعلی پریس ریلیز میں بی سی سی آئی صدر جگموہن ڈالمیا اور ہندوستانی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے تبصرے بھی موجود تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا



















































