انسانی شکل کے دنبے نے کسان کی زندگی بدل دی

31  مارچ‬‮  2015

ماسکو (نیوز ڈیسک) روس کے زیر تسلط علاقے داغستان کے ایک دور دراز گاﺅں میں پیدا ہونے والے میمنے کی عجیب وغریب شکل نے ہر دیکھنے والے کو دہشت زدہ کردیا ہے۔
برطانوی اخبار دی مرر کے مطابق جمہوریہ داغستان کے گاﺅں چرکا سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ کسان بلیسیئس لاورنتیو کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بھیڑ کے ہاں میمنے کی پیدائش کے بے صبری سے منتظر تھے لیکن جب وہ نومولود میمنے کو دیکھنے کے لئے پہنچے تو خوف سے ان کا دل بیٹھ گیا۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کے سامنے جو چھوٹا سا جانور تھا اس کا باقی جسم تو میمنے جیسا ہی تھا لیکن اس کاچہرہ کسی غصیلے بوڑھے انسان جیسا تھا اور یہ گھور گھور کر انہیں دیکھ رہا تھا۔ بلیسیئس کا کہنا ہے کہ جب ان کے ہواس بحال ہوئے تو وہ انسانی چہرے اور لمبی ناک والے میمنے کے قریب گئے اور اسے غیر متوقع طور پر معصوم اور پیار کرنے والا پایا۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اسے ہلاک نہیں ہونے دیں گے اور اس کا خیال رکھیں گے۔ جب اس عجیب الخلقت میمنے کی خبر پھیلی تو دور و نزدیک سے سینکڑوں لوگ اسے دیکھنے کے لئے جمع ہو گئے اور تاحال اسے دیکھنے والوں کا تانتا بندھا ہے۔گاﺅں کی 56 سالہ خاتون ڈینا مشینا کا کہنا ہے کہ یہ میمنا بیک وقت خوفناک اور پیارا ہے لیکن یہ اس کے پوتے پوتیوں کو بہت خوفزدہ کردیتا ہے۔ بلیسیئس کی خوش قسمتی ہے کہ ایک مقامی سرکس نے میمنے کو غیر معمولی قیمت میں خریدنے کی پیشکش کی ہے اور غریب کسان کا کہنا ہے کہ وہ اسے سرکس کے حوالے کرنے سے پہلے چند دن اپنے ساتھ رکھنا چاہتا ہے تاکہ اس کی کمپنی سے لطف اندوز ہوسکے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…