نیویارک(نیوز ڈیسک )ریس کے دوران سائیکل سواروں کا تعاقب کرنا کوئی آسان کام نہیں لیکن بھلا یہ بات اس معصوم سے ٹرکی پرندے کو کون سمجھائے۔جی ہاں امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک سائیکل ریس کے دوران سائیکل سوار اس وقت خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے جب ایک معصوم سے ٹرکی پرندے نے ان کا تعاقب کرنا شروع کردیا۔ٹرکی نے سائیکل سواروں کو ریس لگاتا دیکھ کر ان کے پیچھے دوڑ لگائی لیکن کچھ ہی دور پہنچ کر تھک ہار کر اپنی راہ لی۔