میڈرڈ(نیوز ڈیسک )عام طور پر لوگ دوسرے ملک میں غیر قانونی طور پر داخلے کے لیے بحری راستے اختیار کرتے ہیں جب کہ کچھ لوگ اس مقصد کے لیے جعلی کاغذات بھی بنواتے ہیں مگر ایک افریقی باشندے نے اسپین میں داخل ہونے کا ایسا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا مگر یہ الگ بات ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں ناکام رہا اور پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔حال ہیں میں یوٹیوب پر اپ لوڈ کی جانیوالی وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ہسپانوی پولیس کے دو اہلکار مراکو سے ملحقہ سرحد پر گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے کہ اسی دوران انھوں نے ایک کار کے بمپر کو تھپتھپایا تو انھیں شک گزرا جس پر انھوں نے اس بمپر کو اتارکر دیکھاتو وہاں سے ایک نوجوان نکل آیا پولیس نے اس نوجوان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ اڑھائی منٹ کی اس حیران کن وڈیو کو اب تک چالیس ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔