لاہور(نیوز ڈیسک )لاہور میں نایاب گاڑیوں کی نمائش کے لیے آٹو شو سجایا گیا ہے۔ سالہا سال سڑکوں پر چلنے کے باوجود چمکتی، چمچماتی گاڑیوں نے ہر کسی کو اپنے سحر میں لیے رکھا، کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔ لاہور کی لبرٹی مارکیٹ میں جب ایک سے بڑھ کر ایک گاڑی منظر عام پر آئی تو دیکھنے والوں کا تانتا بند گیا۔ گاڑی کے مالکان کا کہنا تھا کہ وہ گاڑیوں کا اپنے بچوں کی طرح خیال رکھتے ہیں، کلاسیکل ماڈلز، دلکش رنگوں، چمک دمک اور مختلف مگر منفرد انداز والی ایک ہزار سے زائد نئی، پرانی گاڑیاں اور موٹرسائیکل شو میں لائی گئی تھیں۔ لبرٹی مارکیٹ میں سجا یا گیا یہ آٹو شو پیر کو بھی اپنے بھرپور انداز میں جاری رہے گا۔