جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

امریکا میں بچوں نے والدین پرخرانے کی تجوری کھول ڈالی

datetime 24  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) بعض اوقات کچھ عام سی ویڈیو بھی دیکھنے والوں کو اتنا متاثر کردیتی ہیں کہ وہ لاکھوں لوگوں کی توجہ حاصل کرلیتی ہیں اور کچھ ایسا ہی ہوا امریکا میں جہاں ایک خاندان نے اپنے بچوں کی کھلونوں سے کھیلنے کی ویڈیوز سے مزین یوٹیوب پر ایک اکاؤنٹ چینل کھولا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے نہ لاکھوں لوگوں کی توجہ حاصل کر لی بلکہ ان ویڈیوز کے ذریعے بچوں کے والدین کمائی بھی کرنے لگے۔ایک امریکی خاندان نے اپنے بچوں کی مختلف سرگرمیوں پر مبنی ہولیان مایا کے نام سے ویڈیوز یو ٹیوب پر پوسٹ کردیں جس نے دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں لوگوں کی توجہ حاصل کر لی جب کہ اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے والدین نے اس چینل پر اشتہارات لینا بھی شروع کردیئے اور جلد ہی مختلف ٹوائے کمپنیوں نے اس چینل پر اشتہار دینا شروع کریئے اوریوں یہ عام سی ویڈیوزوالدین کی کمائی کا ذریعہ بن گئیں۔ویڈیو کو پوسٹ کرنے والی خاتون اور بچوں کی ماں کا کہنا ہے کہ ان ویڈیوز میں زیادہ تر میں اپ بچوں کو ٹرین کھلونے سے کھیلتا دیکھیں گے جب کہ اس میں چند پکنک وغیرہ کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں اورہر ویڈیو سے قبل کھلونوں کا اشتہار چلتا ہے جس سے انہیں صرف 2014 میں 10 لاکھ ڈالر کا فائدہ ہوا ہے اور انہیں امید ہے کہ ا?ئندہ سال وہ اس سے بھی زیادہ کما سکیں گے۔
خاتون کے شوہر اور بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ بچوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے وہ اپنی ملازمت کو مکمل وقت نہیں دے پارہے تھے تاہم انہوں نے ملازمت چھوڑ کر تمام وقت بچوں کی سرگرمیوں اور ان کی ویڈیوز بنانے میں لگایا۔
یوٹیوب پر جاری ان بچوں کی ویڈیوز کی مقبولیت کا انداز اس بات سے لگایا جاسکتا ہیکہ 2013 میں ریلیز کی گئی ویڈیو تھامس اینڈ فرینڈز ایمرجنسی سرچ لائٹ بے حد مقبول ہوئی جس کے دیکھنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جب کہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ٹیوب فلٹر کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں سب سے زیادہ یوٹیوب پر دیکھے جانے والے 50 چینلز میں اس فیملی چینل کا 47 واں نمبر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…