جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

قدیم انسان ذہانت بڑھانے کے لیے ہاتھی کا گوشت کھاتے تھے

datetime 24  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(نیوز ڈیسک)ذہانت انسان کا نمایاں ترین وصف ہے قدیم دورکا انسان اپنی ذہانت کو بڑھانے اور اسے بہترکرنے کے لیے جو طریقہ استعمال کرتا تھا وہ خاصا حیران کن ہے۔تل ابیب یونیورسٹی کے ماہر ا ثار قدیمہ پروفیسر ران بارکائی نے تقریباً 5 لاکھ سال قدیم اثار کی دریافت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ریواڈم کوئری نامی اثار قدیمہ سے ملنے والی اشیاء ظاہر کرتی ہیں کہ لاکھوں سال قبل کا انسان اپنی ذہانت کو بڑھانے کے لیے ہاتھی کا گوشت کھایا کرتا تھا۔ پروفیسر بارکائی کا کہنا ہے کہ Revadim سے ملنے ولی لاکھوں سال پرانی اشیاء4 میں گوشت کاٹنے والے کلہاڑے اور کھال سے بالوں کو علیحدہ کرنے والے اور ہڈیوں سے گوشت کو علیحدہ کرنے والے اوزار دریافت ہوئے ہیں۔ ان اوزاروں میں صدیوں سے محفوظ اجزاء کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ ان کی مدد سے ہاتھیوں کا گوشت اور چربی کاٹی جاتی تھی اور گوشت کو ہڈیوں سے علیحدہ کیا جاتا تھا۔تقریباً 25 لاکھ سال قبل انسان صرف نباتات کو بطور خوراک استعمال کرتا تھا لیکن جیسے جیسے اس کے دماغ کا حجم بڑھتا گیا اور اس کا فعل پیچیدہ ہوتا گیا تو انسان کو اس کی غذا و توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے گوشت اور چربی کو بھی اپنی خوراک کا حصہ بنانا پڑا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…