بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوکری کے بہانے لڑکی نے سال بھر میں ڈھیروں پیسےکما لئے

datetime 22  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی:(نیوز ڈیسک )آسٹریلوی دوشیزہ جین لو کسی بھی عام لڑکی کی طرح روزانہ صبح ناشتہ کرنے کے بعد اپنے والدین کو آداب کہہ کر کام کے لیے روانہ ہوجاتی لیکن دراصل وہ جو بتا کر جاتی تھی اس سے کچھ بہت مختلف کررہی تھی۔28سالہ جین لو کے والدین کا خیال تھا کہ ان کی بیٹی ایک مقامی دفتر میں بطور اکاﺅنٹنٹ کام کررہی ہے جب کہ حقیقت اس قدر مختلف تھی کہ اس کا انکشاف ہونے پر وہ دم بخود رہ گئے۔ والدین سمجھ رہے تھے کہ ان کی بیٹی چند ہزار ماہانہ کمائی کے لیے روزانہ دفتر جاتی ہے جب کہ جین لو کچھ ہی عرصہ میں چوری چھپے ایک کروڑ ڈالر (تقریباً ایک ارب پاکستانی روپے) سالانہ آمدنی کا کاروبار کھڑا کرچکی تھی۔
اس نے اپنے والدین سے یہ بات خفیہ رکھی کہ وہ اکاﺅنٹنٹ کی ملازمت چھوڑ چکی ہے جب کہ وہ روزانہ اپنا لیپ ٹاپ لے کر کسی کیفے یا لائبریری میں بیٹھی رہتی اور فیشن مصنوعات کے بین الاقوامی فروخت کنندگان اور گاہکوں کو ڈھونڈتی رہتی۔ محض چند ماہ کے دوران اس نے دنیا کے 45 ممالک میں فیشن مصنوعات کی تقسیم کا کاروبار پھیلا دیا اور گزشتہ سال اس کی آمدنی ایک کروڑ ڈالر سے زائد رہی۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…