لاس اینجلس(نیوز ڈیسک )امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک اسکول میں ننھے منے بچوں نے مشہور زمانہ طبیعات دان ا?ئن سٹائن کا روپ دھار کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔بکھرے سفید بال اور بڑی بڑی مونچھیں لگائے ان بچوں نے سیاہ رنگ کے کوٹ زیب تن کئے تھے جبکہ مختلف رنگوں کی ٹائیاں بھی لگا رکھی تھیں۔بلیک پائن سرکل اسکول سے تعلق رکھنے والے ان طالب علموں کی تعداد 319تھی جو کہ اب تک آئن سٹائن کے لباس میں ملبوس افراد کے ایک جگہ جمع ہونے کی سب سے بڑی تعداد ہے۔