پٹنہ (نیوز ڈیسک) یوں تو امتحانات میں نقل کا رجحان برصغیر پاک وہند میں عام ہے جس کے باعث دونوں ممالک میں بنیادی تعلیمی ڈھانچہ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے لیکن بھارتی ریاست بہار میں تو حد ہی ہوگئی جہاں نوجوانوں نے اپنی محبت کا ثبوت دینے کے لیے طالبات کو نقل کرانے کے لیے جان بھی جوکھوں میں ڈال ڈالی۔بھارت میں ان دنوں میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات جاری ہیں اوراس دوران نقل بھی اپنے عروج پر ہے لیکن بہار میں تو حد ہی ہوگئی اورنقل کچھ اس انداز سے کرائی گئی جس سے دنیا ہی پریشان ہوگئی جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ نقل کرانے والے نوجوان امتحانات میں بیٹھی اپنی محبوباو¿ں کو نقل کا مواد فراہم کرکے اپنی محبت کا یقین دلارہے ہیں۔بھارتی میڈیا پر نقل کے حوالے سے ایک جاری کی گئی ویڈیو میں بہار کی تحصیل ویشالی میں نوجوان کئی منزلہ اسکول کی عمارت پر ایک دو نہیں بلکہ بیسیوں کی تعداد میں چڑھے ہوئے ہیں اور اس طرح کے مناظر صرف ویشالی میں ہی نہیں بلکہ بہار کے اکثر علاقوں میں نظر آئیں گے جب کہ انتظامیہ ان نقل کرانے والوں کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے اور حکام کی بے بسی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بہار کے وزیر تعلیم نے ایک بیان میں یہاں تک کہہ دیا کہ طلبا کے والدین کے تعاون کے بغیر نقل سے پاک امتحانات کرانا ممکن نہیں۔واضح رہے کہ اس وقت ریاست بہار میں 14 لاکھ طلبا میٹرک کے امتحانات میں مصروف ہیں جب کہ پوری ریاست میں جگہ جگہ نقل کی خبریں عام ہیں بلکہ اس سے بڑھ کر جب نقل روکنے کی کوششیں کی گئیں تو طلبا اور ان کے والدین پر±تشدد احتجاج پر اتر آئے اور یوں لگا جیسے کوئی ان سے نقل کرنے کا بنیادی حق چھیننے کی کوشش کررہا ہو۔