جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پراگرس ایگل ،نامی دیو ہیکل طیارہ تیار

datetime 19  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارسلونا(نیوز ڈیسک ) ہوابازی کی صنعت حیرت انگیز ترقی کرچکی ہے لیکن آنے والے برسوں میں آپ کو آسمان میں ایسے جہاز اڑتے نظر آئیں گے کہ جن کا تصور ابھی صرف فلموں اور کہانیوں میں ملتا ہے اور ان دیو ہیکل طیاروں کے سامنے موجودہ دور کے طیارے محض کھلونے نظر آئیں گے۔اسپین کی ایوی ایشن ڈیزائنر آسکر وینالس نے مستقبل کے جہاز کا ڈیزائن پیش کردیا ہے اور اس جہاز کا ہر پہلو ہی حیرت انگیز ہے۔ ” پراگرس ایگل “ نامی یہ جہاز اس قدر بڑا ہوگا کہ اس کے سامنے موجودہ دور کے بڑے سے بڑے جہاز بھی بہت چھوٹے نظر آئیں گے۔یہ تین منزلوں پر مشتمل ہوگا اور اسے اڑانے کے لیے ہائیڈروجن فیول سے چلنے والے چھ انجن استعمال ہوں گے۔ 240 فٹ لمبے اس جہاز کے پروں کا پھیلاﺅ تقریباً 300 فٹ ہوگا اور اس میں 800 سے زائد مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ اس کے عقبی حصے میں لگا خصوصی انجن پرواز کے دوران بجلی بھی پیدا کرے گا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…