بنکاک(نیوز ڈیسک )بدھ راہب اپنی حیرت انگیز جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کی وجہ سے خصوصی شہرت رکھتے ہیں لیکن تھائی لینڈ کے ایک راہب کی ناقابل یقین مذہبی رسوم کو دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔صوبہ نونگ باﺅ لانپہو کے ایک مندر کے بڑے راہب سالانہ تہوار کے موقع پر کھولتے ہوئے تیل کے کڑاہے میں بیٹھ کر مراقبہ کرتے ہیں۔ اس دوران کڑاہے کے نیچے لکڑیوں کی آگ مسلسل جلتی رہتی ہے اور راہب کھولتے ہوئے تیل میں بیٹھے مخصوص دعائیں پڑھتے رہتے ہیں۔اس عجیب و غریب مراقبے کی وڈیو یوٹیوب پر آنے کے بعد ساری دنیا میں اس کی شہرت پھیل گئی ہے۔ مقامی میڈیاکے مطابق کھولتے تیل میں مراقبہ سالانہ تہوار کا حصہ ہے اور مندر میں آنے والے مرد و زن میں یہ تیل تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس تیل کو ہر طرح کی بیماریوں سے بچاﺅ کے لیے مجرب نسخہ قرار دیا جاتا ہے۔