ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

بچو ں کے بارے میں ماﺅں کا انوکھا مسئلہ

datetime 19  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم(نیوز ڈیسک)نوعمر لڑکے لا ابالی طبیعت اور غیر ذمے دارانہ رویے کی وجہ سے خاصی بری شہرت رکھتے ہیں لیکن والدین کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ پر نوعمر لڑکوں کی ماو¿ں نے جو انکشافات کیے ہیں انھوں نے عام پائے جانے والے خیالات کو واقعی سچ ثابت کردیا ہے۔ویب سائٹ پر یوزر نیم استعمال کرنے والی خاتون نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ہفتے جب ان کا 13 سالہ بیٹا ایک دن کے لیے گھر سے باہر گیا ہوا تھا تو انھوں نے اس کے کمرے کی صفائی کا فیصلہ کیا۔ خاتون کہتی ہیں کہ ان کے بیٹے کے کمرے سے جو اشیاءبرآمد ہوئیں انھیں دیکھ کر وہ حیران و پریشان رہ گئیں۔ بیڈ کے نیچے سے گندے کپڑوں کا ڈھیر برآمد ہوا اور اس کے علاوہ جوس کی دو خالی بوتلیں، ملک شیک اور سوڈے کا خالی ڈبہ، چپس کے چھ خالی ریپر، مالٹے کے چھلکوں کا ڈھیر، ٹافیوں کے ڈھیروں ریپر، کچھ پاپ کارن، پلاسٹک کے دو کپ اور پیشاب سے بھری ہوئی پلاسٹک کی ایک بوتل بھی برآمد ہوئی۔خاتون نے لکھا کہ وہ اپنے بیٹے کے گھر واپس آنے کا انتظار کررہی ہیں تاکہ اس سے کچھ تفتیش کرسکیں۔ اس خاتون کے انکشافات کے بعد دیگر ماو¿ں نے بھی اپنے نوعمر لڑکوں کی حرکتوں سے پردہ اٹھانا شروع کردیا۔ ایک خاتون نے بتایا کہ ان کے 8 سالہ بیٹے کے تکیے کے نیچے سے چار کتابیں، کچھ سکے، ایک میڈل اور پیٹنگ بنانے والے رنگ برآمد ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…