نیویارک(نیوز ڈیسک ) اگر آپ امریکا میں اپنی چھوٹی سی سلطنت قائم کرنا چاہتے ہیں تو اس کا شاندار موقع میسر ہے کیونکہ ریاست کیلی فورنیا میں ایک پورا تاریخی اور شاندار گاو¿ں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔یہ گاو¿ں سان ڈیاگو شہر کے ہرے بھرے وسطی علاقے میں واقع ہے اور خوبصورت درختوں، پودوں اور دلکش مناظر کی وجہ سے خصوصی شہرت رکھتا ہے۔ یہاں دو کمروں پر مشتمل ایک گھر، جنرل اسٹور، سیلون اور ایک پرانی جیل بھی واقع ہے۔ تو اسے خریدنے کے لیے آپ کے پاس محض 6 لاکھ برطانوی پاو¿نڈ (تقریباً 9 کروڑ پاکستانی روپے) ہونا ضروری ہیں۔