منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

تحفہ نہ ملنے پر بیوی نے شوہر کا گلہ دبا دیا

datetime 18  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(نیوز ڈیسک )شوہر کی طرف سے تحفہ نہ ملنے پر بیوی کا ناراض ہوجانا عام بات ہے لیکن ایک جاپانی خاتون نے تحفہ نہ ملنے پر مشتعل ہوکر خاوند کا گلا ہی دبا دیا۔جاپانی ویلنٹائن ڈے سال میں2 مرتبہ مناتے ہیں پہلی مرتبہ 14 فروری کو جب خواتین مردوں کو تحائف دیتی ہیں جب کہ دوسری مرتبہ ایک ماہ بعد 14 مارچ کو جب مرد خواتین کو تحائف دیتے ہیں۔جاپان کے مغربی شہر ساکائی سے تعلق رکھنے والی 43 سالہ نشی یاما نے 14 فروری کو اپنے خاوند می نشی یاما کو چاکلیٹ اور دیگر تحائف دیے مگر جب ایک ماہ بعد شوہر نے کنجوسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے کوئی تحفہ نہ دیا تو خاتون غصے سے پاگل ہوگئی اور خاوند کے گلے میں ٹائی باندھنے کی آڑ میں اس کا گلا دبادیا۔خاتون نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تحفہ نہ ملنے پر بے حد افسردہ اور مشتعل تھی اور اسے یہی مناسب لگا کہ بے حس اور کنجوس خاوند کا گلا دبا کر جھگڑا ہی ختم کردیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…