ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے شہری دنیا بھر میں سوشل میڈیا کا سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ سعودی شہریوں میں سماجی میل جول کی ویب سائٹس کا استعمال سب سے زیادہ ہے اور اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ سعودی شہریوں کا کہنا ہے کہ فیس بک، ٹوئٹر، انسٹا گرام اور اس نوعیت کی دیگر ویب سائٹس کی وجہ سے ان کی سماجی میل جول اور زندگی پر اثرات مرتب ہوئے ہیں تاہم بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ اچھے اور مفید نتائج کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے غیر ضروری استعمال سے نجی زندگی پر بھی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔