کراچی(نیو ز ڈیسک)امریکا کی عدالت میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک لڑکی کو علم ہوا کہ وہ پچھلے 18 سال سے شادی شدہ ہے۔ کہاوت ہے نہ جان نہ پہچان میں تیرا مہمان،لیکن امریکی ریاست نیویارک میں تو نہ جان نہ پہچان نہ ہی ملاقات اور بنا درشن کے ہی،ایک پاکستانی شہری امریکی دوشیزہ کا میاں بن گیا!اس بات کا پتا ایبونی والٹن کو اس وقت چلا،جب وہ اپنے اصل سیاں جی سے شادی کا اجازت نامہ لینے عدالت پہنچی،مگر عدالتی رکارڈ کے مطابق وہ تو پہلے ہی 18 سال سے ایک عدد میاں جی کی ہوچکی ہے۔عدالت نے اسے بتایا کہ بی بی آپ نے 1997 میں گوجرانوالہ کے ایک شہری سے شادی کی تھی۔اس خبر سے امریکی دوشیزہ کے طوطے ہی اڑ گئے۔اس نے عدالت کو بتایا کہ اس کی کزن نے اس کا شناختی کارڈ چوری کرکے استعمال کیا ہے۔متاثرہ لڑکی کا موقف درست پاتے ہوئے،عدالت نے اسے شادی کی منظوری دیتے ہوئے اپنے من پسند سیاں سے شادی کی آزادی دےدی۔ امریکی اخبار ”نیو یارک پوسٹ “ نے گرین کارڈ کے حصول کےلئے عارضی شادی کے اس واقعے کی رپورٹ میں لکھا کہ گزشتہ برس امریکی خاتون ایبونی والٹن شادی کا اجازت نامہ لینے عدالت پہنچی تو یہ خبر اسے صدمے سے دو چار کر گئی کہ وہ تو پہلے سے شادی شدہ ہے اور اس کا وہ شوہر ہے جسے وہ زندگی میں کبھی ملی ہی نہیں۔رپورٹ کے مطابق 35سالہ والٹن اپنے اٹھارہ سال سے دوست کے ساتھ شادی کے رشتے میں بندھنے کے لئے میرج آفس پہنچی تو شہری حکام نے اسے شادی کا اجازت نامہ دینے سے اس لئے انکار کردیا کہ عدالتی ریکارڈ کے مطابق وہ پہلے سے شادی شدہ ہے۔ سٹی کلرک آفس کے مطابق والٹن نے دس دسمبر1997میں گوجرانوالہ کے شہری سے شادی کر لی تھی۔حکام کے مطابق وہ پاکستانی شہری سے اس شادی کو قانونی سمجھتے ہیں جسے امریکا میں قیام کے لئے گرین کارڈ کی ضرورت تھی۔
امریکی دوشیزہ کےاوسان خطا،بنا درشن، پاکستانی شہری کی 18سال سے بیوی ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان
-
سڈنی ساحل حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف
-
چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی















































